ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کریکال علاقے میں سمندر کا نمکین پانی گھروں اورکھیتوں میں جمع ہونے سے عوام اور کسان پریشان

بھٹکل تعلقہ کریکال علاقے میں سمندر کا نمکین پانی گھروں اورکھیتوں میں جمع ہونے سے عوام اور کسان پریشان

Thu, 31 Oct 2019 20:59:11    S.O. News Service

بھٹکل:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کے کریکال علاقےمیں کیار طوفان کی وجہ سے گھروں اور کھیتوں میں گھس آیا نمکین پانی لوٹ کے پیچھے بہے بغیر وہیں جمود کی شکل اختیار کرنے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

کریکال کے مکین مادیو پرمیشور نائک کے گھر میں نمکین پانی جمع ہوگیا ہے، گھروالے روزمرہ کاموں اور کھانے پینے کے لئے بھی  دشواری محسوس کررہےہیں، اسی علاقےمیں 5ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر نمکین پانی رک جانے سے دھان کی فصل برباد ہوگئی ہے۔ کچھ کھیتوں میں ابھی تک نمکین پانی جمع دیکھا گیا ۔کسان  گدلی زمین پر کچھ بھی بونے سے قاصر ہیں۔

سمندر میں طوفانی موجوں کا زور ہے، ساحل پر بڑی بڑی اونچی اونچی لہریں ٹکرانے کےنتیجےمیں سمندر کانمکین پانی گھروں تک پہنچ رہاہے، جہاں تہاں ریت کے ٹیلے بن جانے سے پانی کو واپس بہنے کے لئے کوئی راستہ نہیں مل پارہاہے،ان حالات سے کسان کافی پریشان ہوکر مقامی پنچایت کا دروازہ کھٹکھٹائے ہیں۔ جے سی بی، ہٹاچی وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ریت کے ٹیلوں کو مسطح کیا جارہاہے تاکہ نمکین پانی واپس سمندر میں چلے جائے۔ ہماری سالانہ کمائی نمکین پانی کے حوالے ہوگئی ہے زندگی کے لئے سہولت فراہم کرنے کا کسانوں نےمطالبہ کیاہے۔

تحصیلدار کی ملاقات :طوفا ن کی وجہ سے گھروں اور کھیتوں میں نمکین پانی جمع ہوجانےکی  خبر ملتے ہی مقامی تحصیلدار وی پی کوٹرولی اپنے عملے کے ساتھ جائےو قوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے نمکین پانی خالی کرنے کے لئے کارروائی کرنے مقامی پنچایت سے کہاگیا ہے، فصل بربادی کے متعلق معاوضہ دلوانا ہماری ترجیحات میں ہونےکی جانکاری دی ۔ محکمہ تحصیل کی طرف سے مشترکہ سروے کرکے متاثرین کے انصاف کرنے کی ایماندارانہ کوشش کرنے کی زرعی افسر جی این نائک نے تیقن دیا۔

31oct6.jpg

31oct4.JPG


Share: